
امور قونصلی کے نایب وزیر خارجه ایران جناب آقای قشقاوی ایران ۔ پاکستان قونصلی کے تیسرے مشترکہ اجلاس مورخہ 15-16 فروری 2010 میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے۔
اس سفر میں امور قونصلی سے متعلق ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کے علاوہ نایب وزیر امور خارجہ، پاکستان کی وزیر داخلہ جناب رحمان ملک ، چیئرمین سینٹ جناب فاروق نائیک، نایب وزیر خارجہ جناب ہارون شوکت اور قمرزمان چوھدری سکرٹری وزارت داخلہ کے ساتھ ملاقاتیں انجام پذیر ہوئی۔





